حسن علی :استحکام پاکستان پارٹی کا پنجاب بھر میں ورکرز کنونشن کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ ورکرز کنونشنز میں آئی پی پی کی قیادت شرکت کرے گی۔
استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبد العلیم خان نے پنجاب کی قیادت سے صوبے میں ہونے والی تنظیم سازی کی رپورٹ اور ورکرز کنونشن کا شیڈول مانگ لیا۔ آئی پی پی پنجاب کے صدر رانا نذیر احمد خان نے پنجاب کی تنظیموں کو ورکرز کنونشن کے حوالے سے شیڈول فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔
ورکرز کنونشنز میں آئی پی پی کی قیادت شرکت کرے گی۔ ذرائع کے مطابق رانا نذیر احمد خان آئندہ ہفتے عبد العلیم خان کو پنجاب بھر میں تنظیم سازی کے حوالے سے تاحال ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ دیں گے۔ ورکرز کنونشنز میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی پارٹی کو مضبوط کرنے کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔