ویب ڈیسک : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مری روڈ فیض آباد تا سرینہ چوک کا دورہ کیا، انہوں نے فیض آباد تا سرینہ چوک سٹرک کا معائنہ کیا ۔
وزیر داخلہ نے اسلام آباد کے مرکزی داخلی راستے فیض آباد تا سرینہ چوک کو ماڈل روڈ بنانے کا حکم دے دیا۔ محسن نقوی نے اسلام آباد کے داخلی راستے کے اپ گریڈیشن کا پلان طلب کر لیا۔
محسن نقوی نے فیض آباد تا سرینہ چوک کے دونوں اطراف تمام تجاوزات ہٹانے کا حکم دیا، ساتھ ہی روڈ کے دونوں اطراف پارکس اور گرین بیلٹس ڈویلپ کرنے کا بھی حکم دے دیا ۔
محسن نقوی نے کہا کہ روڈ کے دونوں اطراف دیدہ زیب لینڈ سکیپنگ اور ہارٹیکلچر کی جائے۔ روڈ کا پیچ ورک اور روڈ کار پیٹنگ کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔فیض آباد انٹرچینج اسلام آباد کا داخلی راستہ ھے اس کی اپگریڈیشن کی اشد ضرورت ہے۔ مری روڈ پر نصب روڈ لائٹس کو مکمل طور پر فعال کیا جائے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہریوں کی آمدورفت میں سہولت کیلئے چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو ہدایات دیں ۔
چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور سی ڈی اے ممبرز بھی ان کے ہمراہ تھے ۔