ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ کےافتتاح کے باوجود میو ہسپتال میں آئی آپریشن تھیٹرز غیر فعال

وزیراعلیٰ کےافتتاح کے باوجود میو ہسپتال میں آئی آپریشن تھیٹرز غیر فعال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری : وزیراعلیٰ کےافتتاح کے باوجود میو ہسپتال میں آنکھوں کی سرجری تعطل سے دوچار ہے ۔ 

2 ہفتےقبل وزیراعلیٰ مریم نواز نے ری ویمپنگ مکمل ہونے پر آئی بلاک کا افتتاح کیا، میو ہسپتال میں افتتاح کے 2ہفتے گزرنے کے باوجود آئی آپریشن تھیٹرز غیر فعال ہے۔ آپریشن تھیٹر غیر فعال ہونے سے روزانہ آنکھوں کے تقریبا 100 آپریشن ملتوی ہوتے ہیں ۔ 

ری ویمپنگ کے باوجود 10 ماہ سے بند آپریشن تھیٹر کی سہولت بحال نہ ہوسکی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کو افتتاح کے موقع پر سب اچھا کی رپورٹ دی گئی، تاہم میو ہسپتال کے آئی بلاک کی ری ویمپنگ کا فائدہ مریضوں کو تاحال نہ مل سکا ۔