مہنگائی میں اضافہ، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی

9 Aug, 2024 | 04:13 PM

وقاص عظیم : ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی . 

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے 7 اشیاء سستی اور21 کی قیمتوں میں استحکام رہا، ایک ہفتے میں پیاز 32.23 فیصد مہنگے ہوئے ۔ اس کے علاوہ انڈے 4.28،لہسن 3.23 اوردال مونگ کی قیمت0.97فیصد بڑھی، حالیہ ہفتےآلو ،چکن ، ایل پی جی اور جلانے والی لکڑی بھی مہنگی ہوئی ۔ 

 ادارہ شماریات  کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں ٹماٹر 19.12 اور کیلے 1.55 فیصد سستے ہوئے، حالیہ ہفتے آٹا اور چینی کی قیمتوں میں بھی کمی رکارڈ کی گئی ۔ 

مزیدخبریں