سعید احمد : طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں بتدریج اضافہ کردیا گیا ۔ گزشتہ 6ماہ میں قومی ائیرلائن کے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے38 واقعات رپورٹ ہوئے۔
پی آئی اے کی جانب سے پرندے ٹکرانے کے متعلق رپورٹ جاری کردی گئی ، جس کے مطابق طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے قومی ایئرلائن کو لاکھوں ڈالرز نقصان ہوا، سب سے زیادہ پرندے ٹکرانے کے واقعات لاہور ایئرپورٹ پر ہوئے۔ لاہور ایئرپورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 14 واقعات رپورٹ ہوئے۔ خصوصی آلات لگانے کے اعلانات کے باوجود خاطر خواہ اقدامات نہ کئے جاسکے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طیاروں سے پرندے ٹکرانے سےقومی ایئرلائن کو اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑتے ہیں ۔