ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’اپنی چھت اپنا گھر ‘ پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

’اپنی چھت اپنا گھر ‘ پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا
کیپشن: اپنی چھت اپنا گھر
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ’ اپنی چھت اپنا گھر ‘منصوبہ میں اہم پیشرفت، پنجاب حکومت منصوبے کی نگرانی اور دیکھ بھال کے لیے فرم کی خدمات لے گی ۔

تفصیلات کے مطابق کنسلٹنٹ فرم کی خدمات پر 36 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا،فرم منصوبے کی تعمیر و مرمت سمیت دیگر معاملات کی نگرانی کرے گی،اس سے قبل پنجاب حکومت منصوبے کے لیے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بھی قائم کرنے کی منظوری دے چکی ہے،حکام کا کہنا تھا کہ کوئی پرائیویٹ اور تجربہ کار فرم اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کی سپر وژن کرے گی ۔