محکمہ ایجوکیشن میں سینکڑوں گھوسٹ ملازمین کا انکشاف

9 Aug, 2024 | 03:40 PM

محمد افتخار: محکمہ ایجوکیشن میں سینکڑوں گھوسٹ ملازمین کا انکشاف ہوا ہے۔

  محکمہ ایجوکیشن میں سینکڑوں ٹیچرز ، چپڑاسی ، چوکیدار اور سویپرز گھوسٹ ہونےکا انکشاف ہوا ہے محکمہ ایجوکیشن اور مانیٹرنگ کی ضلعی افسر ماروی لغاری نے103 افراد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آخری وارننگ دے کر طلب کرلیا ہے، پیشی کے لئے آنے والےایجوکیشن ملازمین کاکہناتھاکے جو بااثر ہیں انہیں کوئی نوٹس نہ دیا گیاہے ۔

 ماروی لغاری کے مطابق  ضلع بھر میں تعینات 103 ملازمین ایک سال سے گھر بیٹھے تنخواہ حاصل کرنے لگے،5 اورینٹل ٹیچرز، 2 ارلی چائلڈ ہوڈ ٹیچرز، 2 ہائی سکول  2" ڈرائنگ  اور 2 لینگویج  ٹیچر زبھی گھوسٹ ملازمین میں شامل ہیں۔

 چیف مانیٹرنگ افسر کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 12 نائب قاصد، 7 چوکیدار، 3 سویپر، 1 جونیئر کلرک اور 2 جونیئر ایلمنٹری سکول ٹیچر زبھی گھوسٹ ملازمین شامل ہیں ، چیف مانیٹرنگ افسر  نےگھوسٹ ملازمین کو آخری وارننگ جاری کرتے ہوئے تحقیقات کے لئے آج طلب کرلیا۔

 طلب کیے جانے والے اساتذہ کا کہنا ہےکہ ابھی بھی کافی بااثر ملازمین کوچھوڑکر غریب ملازمین کو طلب کیاگیاہے  حالانکہ ہم ڈیوٹی کرتے ہیں۔
 

مزیدخبریں