وقاص عظیم : بجلی کمپنیوں نے ایک سال میں قومی خزانے کو 196 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچادیا ، آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ 2023۔24 میں نشاندہی کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق آٹھ بجلی کمپنیوں کےنقصانات 2022۔23 میں مقررہ حد سے زائد ہونے پر نقصان ہوا، نیپرا نے بجلی کمپنیوں کے لیے 8.84 سے 20.16 فیصد تک نقصانات کی حد مقرر کی تھی۔ پیسکو نے قومی خزانے کو 133 ارب روپے کا نقصان پہنچایا ، سیپکو نے19 ارب 17 کروڑ، لیسکو نے 14 ارب 954 کروڑ روپے کا نقصان کیا، فیسکو نے6 ارب 29 کروڑ ،میپکو نے 3 ارب 80 کروڑروپے کا نقصان کیا ، جبکہ گیپکو نے ایک سال میں 2 ارب 87 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اوولوڈ ٹرانسمشن لائنیں اور لمبے فیڈرز زیادہ نقصانات کی وجہ ہیں، نیپرا کی جانب سے نقصان کے اہداف غیرحقیقت پسندانہ ہیں ۔