آرمی چیف سے مسجد نبویؐ کے امام ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

9 Aug, 2024 | 03:30 PM

ویب ڈیسک : مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدر کی جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہوئی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا اور ان کے دورہ پاکستان کو عوام کے لیے باعث عزت قرار دیا۔

 امام مسجد نبوی نے کہا کہ عالم اسلام میں پاکستان کا اہم مقام ہے۔خطے کے امن و استحکام میں پاکستان کا اہم کردار ہے۔

ملاقات میں پاک سعودیہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، امام مسجد نبوی نے امن و استحکام و مسلم امہ کے اتحاد کی دعا کی۔ 

مزیدخبریں