جمال الدین جمالی: جناح ہاؤس حملہ اور جلاو گھیراؤ کا مقدمہ,عدالت نے حاجرہ نیازی سمیت 26 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی،عدالت نے 5 ملزمان کی عبوری ضمانت 2،2 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر منظور کرنے کاحکم دیا، ضمیر احمد جھیڈو ایڈووکیٹ، محمد اکرم ایڈووکیٹ،شنیلا روت ،شامین شاہد اور نوشین شاہد کی عبوری ضمانت منظورکرنےکاحکم دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤگھیراؤ کے مقدمہ میں گرفتار ہونے والے 26 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی، ان ملزمان میں حاجرہ نیازی بھی شامل ہیں،عدالت نے 26 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 10 ستمبر تک توسیع کر دی،خواتین سمیت دیگر ملزمان حاضری کیلئے عدالت میں پیش ہوئے،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے سماعت کی،عدالت نے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے کہا اپنی بے گناہی کا کوئی ثبوت ہے تو پولیس کو پیش کریں۔
قبل ازیں جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤگھیراؤ کا مقدمہ کیس میں پی ٹی آئی کی 14 خواتین سمیت 36 ملزمان کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی،تفتیشی افسر کی جانب سے ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا،تفتیشی افسر نے 5ملزمان کیخلاف شواہد عدالت میں پیش کئے۔
تفتیشی افسرنے عدالت کو بتایا کہ 5ملزمان ڈنڈوں سے مسلح تھے توڑ پھوڑ کر رہے تھے ،ان میں عمر مقصود ،اظہر حسین ،عدیل بشیر ،جواد خالد ،امجد سہیل خان شامل ہیں،عدالت نے 5ملزمان کو بھاگنے سے روکنے کے لئےسکیورٹی کو الرٹ کر دیا،عدالت کی جانب سے دوران سماعت ملزمان کی دوبارہ حاضری لگائی گئی۔
عدالت ملزم اظہر حسین کہاں ہے ؟عدالت کا استفسار ،وہ شاید بھاگ گیا، انسداد دہشت گردی عدالت نے 5ملزمان کی عبوری ضمانت خارج کر دی،عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ ملزمان جناح ہاؤس حملہ میں ملوث ہیں ،ملزم امجد سہیل خان کو ضمانت خارج ہونے پر بھاگتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
علاوہ ازیں انسداد دہشتگردی عدالت نے 5 ملزمان کی عبوری ضمانت منظورکی، عدالت کا ملزمان کو 2،2 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، ضمیر احمد جھیڈو ایڈووکیٹ اور محمد اکرم ایڈووکیٹ،شنیلا روت ،شامین شاہد اور نوشین شاہد کی عبوری ضمانت منظورکرنےکاحکم دیا گیا،ملزمان نے گرفتاری سے ڈر سے جناح ہاؤس حملہ کیس میں عبوری ضمانت دائر کر رکھی تھی۔