عابد چودھری: سانحہ 9 مئی ، بانی پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات کی تفتیش کا معاملہ, مقدمات کی تفتیش کے لئے نئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کافیصلہ کیا گیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کی جانب سے محکمہ داخلہ کو سفارشات بھجوا دی گئیں، جوائنٹ انویسٹی ٹیم میں شامل 3 ایس پیز تبدیل ہوگئے،ایس پی زنیر احمد چیمہ ایس پی ہیڈ کوارٹرز لاہور تعینات ہیں،ایس پی سی آر او رضا تنویر ضلع گوجرانوالہ میں تعینات ہوگئے۔
ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ لاہور ارسلان زاہد کو ملتان تعینات کیا گیا، جے آئی ٹی بانی پی ٹی آئی کیخلاف 12 مقدمات کی تفتیش کررہی ہے،جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم میں 2 نئے ممبران بھی شامل کئے جائیں گے ،ہائی کورٹ میں اس حوالے سے درخواست بھی دائر کی جاچکی ہے۔