لیسکو میں بجلی چوری کی شرح میں ریکارڈ اضافہ

9 Aug, 2024 | 02:19 PM

Ansa Awais

شاہد سپرا :  لیسکو میں بجلی چوری کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا، کمپنی کے سسٹم سے سولہ کروڑ ساٹھ لاکھ یونٹس غائب ہونے سے لائن لاسز میں چھ فیصد اضافہ ہو گیا، بجلی چوری سے خسارہ آٹھ ارب روپے تک جا پہنچا۔

دستاویزات کے مطابق کمپنی کو لائن لاسز سے آٹھ ارب روپے کا نقصان ہو گیا ہے اور لائن لاسز کی شرح بارہ اعشاریہ چار سے بڑھ کر اٹھارہ فیصد تک پہنچ گئی ہے، مجموعی طور پر تقریبا چھ فیصد تک لائن لاسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، لیسکو کے تمام سرکلز میں لائن لاسز کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، لیسکو نے جولائی میں گیارہ اعشاریہ نو فیصد لائن لاسز کے اہداف مقرر کئے تھے، گیارہ اعشاریہ نو فیصد تک لائن لاسز کے اہداف حاصل کرنے کے لئے اووربلنگ ہونا تھی،تاہم ایف آئی اے نے بلنگ سائیکل مکمل ہونے سے قبل افسران کو ہیڈکوارٹرز طلب کیا تھا اور اووربلنگ کرنے پر لیسکو چیف سمیت دیگر پر مقدمات درج کرنے کا عندیہ دیا تھا،ایف آئی اے کیساتھ ملاقات کے بعد افسران نے اووربلنگ کرکے اہداف حاصل کرنے سے انکار کیا، جس کے بعد لیسکو چیف نے اہداف حاصل نہ ہونے پر گریڈ اٹھارہ اور انیس کے افسران کو معطل کر دیا ہے، ماہ اگست میں کمپنی کے مقررہ اہداف کا حصول جولائی سے بھی زیادہ مشکل ہو گا، کیونکہ گزشتہ سال اگست میں سولر بجلی کی پیداوار کو خریداری کا حصہ بنا کر لائن لاسز بنائے گئے.
 

مزیدخبریں