قیصر کھوکھر : ہسپتالوں کی ری ویمپنگ اورترقیاتی سکیموں کیلئے بجٹ جاری، پنجاب بھر کی واٹر سپلائی سکیموں کیلئے بھی گرانٹ جاری کردی گئی ہے۔ مذکورہ سکیموں کیلئے 30 ارب روپے سے زائد کی گرانٹس دی گئی ہیں۔
ہسپتالوں کی ری ویمپنگ اور ترقیاتی سکیموں کیلئے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کو 23 ارب نوے کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ اس بجٹ سے میو ہسپتال اور سروسز ہسپتال کی ری ویمپنگ پر فنڈز خرچ ہونگے۔ ٹی ایچ کیو اور ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کی ترقیاتی سکیموں کیلئے بارہ ارب روپے جاری کئے گئے ہیں۔دوسری جانب پورے پنجاب کی واٹر سپلائی سکیموں کیلئے چھ ارب ستر کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ مذکورہ محکموں کو آن لائن کر دیا ہے۔
ہسپتالوں کی ری ویمپنگ اورترقیاتی سکیموں کیلئے بجٹ جاری
9 Aug, 2024 | 01:36 PM