ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

56ارب 95 کروڑ کا بڑا ہدف , ٹیکس وصولی کیلئے ریجنز کو ٹارگٹ کیوں نہیں دیے گئے؟

 56ارب 95 کروڑ کا بڑا ہدف , ٹیکس وصولی کیلئے ریجنز کو ٹارگٹ کیوں نہیں دیے گئے؟
کیپشن: Excise
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: 56ارب 95 کروڑ کا بڑا ہدف ،ایکسائز کی رعائتی پیریڈ میں وصولیاں پر سستی،مالی سال کا سوا مہینہ گزرنے کے باوجود ریجنز کو ٹارگٹ نہ دئیے جاسکے۔

تفصیلات کے مطابق پراپرٹی،موٹر ٹیکس ،ایکسائز و دیگر ٹیکسز کی مد میں وصولیاں نہ ہونے کے برابر ہیں،ایکسائز حکام کا کہناتھا کہ پہلے ماہ میں محکمہ ایکسائز نے3ارب81کروڑ کا ٹیکس وصول کیا،وصول شدہ ٹیکس میں 3ارب 5 کروڑ پنجاب بھر سے وصول کیا گیا۔
صرف لاہور موٹرز نے 2ارب 9 کروڑ وصول کیا،پراپرٹی ٹیکس کی مد میں صرف 47کروڑ روپے وصول کئے گئے،ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں9 کروڑ روپے وصول کئے گئے،تمام ریجنز کو ڈی جی ایکسائز آفس کی جانب سے ٹارگٹ دئیے جاتے ہیں۔

ایکسائزحکام نے مزید کہا کہ گزشتہ سال نظر ثانی شدہ ساڑھے 43ارب سے زائد کا ٹارگٹ حاصل کیا گیا،بروقت ٹارگٹ نہ دینے سے ریجنز میں ٹارگٹ وصولی کیلئےورکنگ نہ کی جاسکی۔