ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اشیاء خورونوش کی کنٹرول ریٹس پر فروخت میں بڑی پیشرفت

اشیاء خورونوش کی کنٹرول ریٹس پر فروخت میں بڑی پیشرفت
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشاد : اشیاء خورونوش کی کنٹرول ریٹس پر فروخت کا معاملہ، پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام میں بڑی پیشرفت، انفورسمنٹ اتھارٹی کی تشکیل کیلئے مسودہ قانون کا ورکنگ پیپرز تیار کرلیاگیا،، پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کو فوڈ اتھارٹی کی طرز پر قائم کیاجائے۔

  پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا صوبے کی سطح پر چئیرپرسن جبکہ ڈی جی اتھارٹی تعينات ہونگے۔ ضلع کی سطح پر ڈی سی چئیر کریں گے۔ تحصیل کی سطح تک انفورسمنٹ سٹیشنز کا قیام عمل میں لایا جائیگا، انفورسمنٹ آفیسرز، انویسٹی گیشن آفیسر اور کانسٹیبل تعینات کئے جائیں گے۔ اتھارٹی پرائس کنٹرول، ذخیرہ اندوزی، تجاوزات، پبلک نیوسنس کیخلاف کارروائی کرے گی۔ اتھارٹی ایف آئی آرز دے سکے گی، مجوزہ اسپاٹ کوسیل وجرمانہ اور گرفتاری کا اختیار ہوگا،انفورسمنٹ اتھارٹی کا الگ سیکرٹریٹ بنایا جائیگا۔ پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا سربراہ ڈائریکٹر جنرل ہوگا۔ اتھارٹی کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے، جسے پنجاب اسمبلی کے 11 اگست کے بعد ہونیوالے سیشن میں پیش کر دیا جائیگا۔

Ansa Awais

Content Writer