جنید ریاض : ہارڈشپ ٹرانسفر کیلئے درخواستیں جمع کروانے کی آج آخری تاریخ،محکمہ سکول ایجوکیشن کی ای ٹرانسفر پالیسی واضح نہ ہونے سے اساتذہ پریشانی سے دوچار ہیں۔
ہارڈ شپ ٹرانسفر کے حوالے سے اساتذہ کا کہنا ہے کہ نام ای ٹرانسفر رکھا گیا اور درخواستیں مینوئل طریقہ کار سے جمع کی جارہی ہیں۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تاحال ٹرانسفر پالیسی اساتذہ کیلئے جاری ہی نہ کی۔پالیسی پتہ نہ ہونے کیوجہ سے اپلائی کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ ٹرانسفر پالیسی کو اوپن کیا جائے،مینوئل طریقے سے درخواستیں جمع کروانے سے تبادلوں میں گھپلوں کا خدشہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان سروس پروموشن کی سیٹیں بلاک کی جائیں۔موجودہ پالیسی میں بہت کنفیوژن ہے۔