ڈولفن سکواڈ کا ڈکیتوں،سٹریٹ کریمنلز کیخلاف شکنجہ سخت،2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

9 Aug, 2024 | 11:48 AM

Ansa Awais

فاران یامین : ڈولفن سکواڈ کا ڈکیتوں،سٹریٹ کریمنلز کیخلاف شکنجہ سخت،ایک روز قبل ساندہ سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد  کرلی گئی۔
 نواں کوٹ ڈولفن نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا، ملزمان کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن نے دوران پٹرولنگ 3 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔ملزمان فرارہوئے تو تعاقب کے بعد سبزہ زار ڈی بلاک پر راوند اپ کر لیاگیا۔ملزمان کے قبضہ سے پرس، موبائل فون، موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ملزمان نے زیر استعمال موٹر سائیکل ایک روز قبل ساندہ سے گن پوائنٹ پر چھینی تھی۔گرفتار ملزمان احمد، سرفراز کو تھانہ نواں کوٹ کے حوالے کردیا گیا۔

مزیدخبریں