گولڈ میڈل جیتنے کی خوشی میں ارشد ندیم آبدیدہ؛ ویڈیو وائرل ہوگئی

9 Aug, 2024 | 11:26 AM

شہباز علی: پیرس اولمپکس جیولین تھرو کے فائنل میں قومی ہیرو ارشد ندیم نے بھارت کے نیراج چوپڑا کو بچھاڑ دیا، تاریخی جیت پر پاکستانی سپرسٹار ارشد ندیم نے ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے، گولڈ میڈل جیتنے کی خوشی میں ارشدندیم اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائے اور آبدیدہ ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر پیرس اولمپکس کے ہیرو ارشد ندیم کی متعدد ویڈیوز شیئرکی جاری ہیں، سوشل میڈیا پر بھی ارشد ندیم کا نام ٹرینڈ کررہا ہے، پاکستان بھر میں ارشد ندیم کی جیت پر خوشی کا سماں بندھا ہوا ہے، میاںچنوں کے گاوں چک نمبر 101/15 ایل سے تعلق رکھنے والےارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

 پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو کے مقابلےکےپہلے مرحلے میں قومی ہیرو ارشد ندیم نے 118 سالہ تاریخ بدل دی، ارشد ندیم نے دوسری تھرو 92.97 میٹر  کی پھینکتے ہوئے ورلڈ ریکارڈ بنایا۔

اس سے قبل اولمپک ریکارڈ 90 اعشاریہ 57 میٹر کا تھا جو کہ ناروے کے اینڈریاس تھورکلڈیسن نے 2008 کے بیجنگ اولمپکس میں بنایا تھا، ارشد ندیم نے 16 سال بعد یہ ریکارڈ ٹوڑ دیا ہے۔

ارشد ندیم کی کامیابی کے بعد پیرس میں جذباتی مناظر بھی دیکھے گئے، ارشد ندیم قومی پرچم تھامے چیئرمین ساؤتھ ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن اکرم ساہی سے ملے، ارشد ندیم محمداکرم ساہی کے گلے لگ کر خوشی سے آبدیدہ ہوگئے۔

مزیدخبریں