ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی:سرکاری دفاتر ہفتے میں 4 دن کھلے رکھنے کا فیصلہ

دبئی:سرکاری دفاتر ہفتے میں 4 دن کھلے رکھنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سرکاری ملازمین کی موجیں، دبئی میں سرکاری دفاتر   ہفتے میں صرف 4 دن کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 حکام کے مطابق 12 اگست سے چار روزہ ورک ویک کی آزمائش کی جائے گی اور 15 سرکاری ادارے 30 ستمبر تک  آزمائشی شیڈول پر عمل کریں گے،حکام کے مطابق اس دوران دبئی کےسرکاری اداروں میں جمعے کے روز تعطیل ہوگی جبکہ بقیہ 4 دنوں میں بھی ملازمین 7 گھنٹےفرائض انجام دیں گے۔

 حکام کے مطابق چار روزہ ورک ویک کا مقصد ملازمین کی کارکردگی اور  معیار  زندگی کوبہتربنانا ہے۔

  دبئی حکومت کا ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ اس پروگرام کی نگرانی کرے گا، نگرانی اور سروے کے بعد حکام اس حوالے سے سفارشات تیارکریں گے،حکام کے مطابق سفارشات کے بعد موسم گرما میں 4  روزہ ورک ویک کی مستقل پالیسی مرتب کی جائےگی۔

 خیال رہے کہ  حکومت شارجہ نے 2022 میں چار روزہ ورک ویک متعارف کرایا تھا۔