ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کابینہ کی پولیس اور سی ٹی ڈی کیلئے کواڈ کاپٹر خریدنے کی منظوری

پنجاب کابینہ کی پولیس اور سی ٹی ڈی کیلئے کواڈ کاپٹر خریدنے کی منظوری
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : پنجاب کابینہ نے پولیس اور سی ٹی ڈی کیلئے کواڈ کاپٹر خریدنے کی منظوری دیدی ۔جدید کواڈ کاپٹرز کی خریداری کیلئے 21 کروڑ 40 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔
 قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کا مشن جاری ہے۔ پنجاب میں سرویلنس اور کاؤنٹر ٹیررازم آپریشنز کیلئے 27 کواڈ کاپٹرز خریدے جائیں گے۔ پنجاب کابینہ نے جدید کواڈ کاپٹرز کی خریداری بارے محکمہ داخلہ پنجاب کی سمری منظور کر لی ہے۔ جدید کواڈ کاپٹرز کی خریداری کیلئے 21 کروڑ 40 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ اٹک، میانوالی، بھکر، لیہ، ڈی جی خان، راجن پور اور رحیم یار خان کیلئے 20 سرویلنس کواڈ کاپٹرز لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پے لوڈ لیجانے والے کواڈ کاپٹرز ایک وقت میں 80 ایم ایم کے 2 مارٹر گولے ٹارگٹ پر داغ سکتے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور وسائل مہیا کر رہے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer