ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ارشد ندیم کے گولڈل میڈل جیتنےپر نیرج چوپڑا کا ردعمل، ویڈیو دیکھیں

ارشد ندیم کے گولڈل میڈل جیتنےپر نیرج چوپڑا کا ردعمل، ویڈیو دیکھیں
کیپشن: Neeraj Chopra
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پیرس اولمپکس میں 40 سال بعد پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر ملک بھر میں جشن کا سماں ہے، قومی ہیرو کے گھر میاں چنوں کے نواحی گاؤں چک نمبر 101/15 ایل میں بھی رات بھر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے، ارشد ندیم کی جیت پر نیرج چوپڑا کا بیان بھی سامنےآیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پیرس اولمپکس جیولین تھرو فائنل مقابلے میں قومی ہیرو ارشد ندیم نے  پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل دلوایا،  بیٹے کی جیت پر والدہ کا کہنا ہے کہ میں اپنے بیٹے کے استقبال کیلئے پھول لے کر جاؤں گی، بیٹے کی کامیابی کیلئے بہت دعائیں کی، خوشی ہے کہ میرے بیٹے نے ملک کا نام روشن کیا۔ 

دوسری جانب انڈین حریف نیرج چوپڑا کی والدہ سروج دیوی کا کہناتھا کہ’ہم بہت خوش ہیں،  یہ چاندی کا میڈل بھی ہمارے لیے سونے جیسا ہے اور ارشد ندیم نے سونے کا میڈل جیتا ہے وہ بھی ہمارا بیٹا ہے۔‘ 

نیرج چوپڑا کا بھارتی میڈیا سے بات کرنے کہناتھا مقابلہ بہت اچھا تھا، ہرکسی دن کسی ایتھلیٹ کا ہوتا ہے، آج ارشد ندیم کا دن تھا، ٹوکیو ، ایشین گیمز کی  بات کریں تو وہاں پر اپنا دن تھا، ہر دن کسی بھی ایتھلیٹ کی باڈی لیول الگ ہی ہوتی ہے جیسے آج ارشد کی پرفیکٹ تھی۔

نیرج چوپڑا نے مزید کہا اپنا بھی دن اچھا رہا مگر تھوڑی سی انجری ہے، کھیلتے ہوئے دھیان انجری کی طرف تھا مگر جب مکمل ٹھیک ہوجاوں کا تھرو بھی ٹھیک ہوجائے گی۔