پیرس اولمپکس ؛ گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم نے کیا کہا؟

9 Aug, 2024 | 09:16 AM

ویب ڈیسک: پیرس اولمپکس میں 40 سال بعد پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ جیولین تھرور ارشد ندیم نے کہا ہے کہ آج میرا دن تھا، میں اس سے زیادہ دور بھی تھرو کر سکتا تھا۔

پیرس میں جیولین تھرو کے مقابلوں میں بطور پاکستانی ایتھلیٹ پہلا انفرادی گولڈ میڈل حاصل کرنے والےقومی ہیرو ارشد ندیم نے کہا میں ردھم میں تھا اور پرامید تھا کہ گولڈ میڈل جیتوں گا، گولڈ میڈل کے ساتھ 14 اگست منائیں گے،امید تھی کہ آج کچھ کر جاؤں گا، پُرامید تھا کہ جتنے دور تھرو کی اس سے گولڈ میڈل جیت سکوں، ارشد ندیم نے کہا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور اپنے کوچ کا شکر گزار ہوں۔

دوسری جانب ارشد ندیم کے بھائی نے نجی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کم وسائل کے باوجود ارشد ندیم نے ریکارڈ تھرو کی،حکومت سے بھی اپیل ہے کہ ارشد ندیم سے کیا وعدہ پورا کرے، گاؤں میں گراؤنڈ بنانے کا حکومت اپنا وعدہ پورا کرے، ارشد ندیم کے بھائی کا کہنا تھا کہ نیرج چوپڑا اور اس کی فیملی کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔

یاد رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 8 اگست 1992 کو اولمپکس میڈل پوڈیم پر قدم رکھا تھا جب قومی ہاکی ٹیم نے بارسلونا اولمپکس میں نیدرلینڈز کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا تھا جب کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 1984 میں اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا جوکہ ہاکی ٹیم نے ہی دلوایا تھا۔


 

مزیدخبریں