مریم نواز اور مراد علی شاہ کی اولمپکس گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد

9 Aug, 2024 | 01:11 AM

سٹی 42 : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے بھی اولمپکس گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی گئی ہے۔ 

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے اولمپئن ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا ، انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل ہی نہیں قوم کے دل بھی جیت لئے۔ارشد ندیم نے اولمپکس میں 92.97 میٹر کا ریکارڈ قائم  کرکے اپنی برتری ثابت کردی۔ 

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی ارشد ندیم کی جیولین تھرو اولمپکس کی فائینل جیتنے  پر مبارکباد دی ، انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے جیولین تھرو کے فائنل میں 92.97 میٹر کی تھرو کا رکارڈ قائم کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ۔ ارشد ندیم نے انڈیا کو شکست دیکر پاکستان کا پرچم بلند کر دیا ۔ ارشد ندیم نے پاکستان کا نام روشن کیا، پوری قوم کو مبارکباد ۔ 

مزیدخبریں