ویب ڈیسک :بھارت نے پیرس اولمپکس میں اسپین کو شکست دے کر ہاکی میں کانسی کا تمغہ جیت لیا ۔بھارتی ہاکی ٹیم نے ٹوکیو اولمپکس میں بھی کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔
1972 کے بعد پہلی بار بھارتی ہاکی ٹیم نے مسلسل دو ایونٹ میں میڈل جیتے ہیں، بھارتی ہاکی ٹیم نے 1928 سے 1972 تک ہر ایونٹ میں ایک میڈل ضرور لیا تھا۔1972 کے میونخ اولمپکس اور 1968 کے میکسیکو اولمپکس میں انڈیا کے کانسی کے تمغے حاصل کیے تھے، بھارتی ہاکی ٹیم نے آخری گولڈ میڈل 1980 میں حاصل کیا تھا۔
1980 کے بعد بھارت کو میڈل کے لیے چالیس سال انتظار کرنا پڑا جو ٹوکیو اولمپکس میں کانسی کے تمغے کی شکل میں ختم ہوا تھا۔