ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر مملکت کی اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد

صدر مملکت کی اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو مبارکباد دی گئی ۔ 

صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم آپ پوری قوم کا فخر ہیں، ارشد ندیم کی جیت پوری قوم کی جیت ہے۔ فائنل میں شاندار اولمپکس ریکارڈ قائم کرنا، طویل ترین جیولین تھرو کرنا بڑا کارنامہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے تمغہ جیت کر آپ نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا، ارشد ندیم نے اولمپکس جیسے بڑے مقابلے میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ اللہ تعالیٰ ارشد ندیم کو مستقبل میں مزید کامیابیوں سے نوازے ۔