میاں چنوں کے گاؤں چک 105 میں آدھی رات کو بھنگڑے اور جشن

9 Aug, 2024 | 12:34 AM

سٹی42:   میاں چنوں  کے گاؤں چک نمبر  101/15 میں آج شب میلہ کا سماں ہے، جشن منایا جا رہا ہے، ڈھول بج رہے ہیں اور بھنگڑے ڈالے جا رہے ہیں۔ گائں میں بڑی ایل ای ڈی سکرین پر پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل کا دوسرا راؤنڈ دیکھا جا رہا ہے۔ گاؤں میں آدھی رات کو جشن اس لئے ہو رہا ہے کہ یہ پاکستانی ہپیرو ارشد ندیم کا گاؤں ہے۔

پیرس میں جیولن تھرو کے ایونٹ کے فائنل کے دوسرے راؤنڈ میں اس وقت ارشد ندیم تھرو کرنے کے لئے آئے ہین تو ان کے گاؤں میں بہت سی مائیں سجدے مین پڑی ان کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں اور نوجوان ایل ای ڈی سکریں کے سامنے سانسین روکے کھڑے ہیں۔

اس سے پہلے بھارت کے نیرج چوپڑا نے دوسرے مرحلہ میں اپنی پہلی تھرو پھینکی تو وہ ٹیکنیکلی ناکام ہو گئی۔ 

مزیدخبریں