وزیر اعظم شہباز شریف نے اسمبلیوں کی تحلیل کی سمری پر دستخط کردیئے

9 Aug, 2023 | 11:40 PM

اویس کیانی :وزیر اعظم شہباز شریف نے اسمبلیوں کی تحلیل کی سمری پر دستخط کر دیئے اور ایڈوائس صدر مملکت کو ارسال کر دی۔

 وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی کا کہنا ہے کہ منتخب حکومت نے اپنی 5 سالہ آئینی مدت مکمل کرلی ہے، آئین کے آرٹیکل 58کے تحت وزارت پارلیمانی امور نے حکومت تحلیل کرنے کی سمری وزیراعظم  کو بھجوا دی ہے، سمری میں آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت عبوری حکومت تشکیل کی استدعا کی گئی ہے، حکومت تحلیل کی سمری منظوری اور نگران حکومت تشکیل ہونے پر وزارت پارلیمانی امور باقاعدہ نوٹیفکیشن  جاری کرے گی۔

 دوسری جانب  ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اسمبلیوں کی تحلیل کی سمری پر دستخط کردیئے، وزیر اعظم کی جانب سے ایڈوائس صدر مملکت کو ارسال کردی گئی، صدر آئندہ 48 گھنٹے میں اسمبلیوں کی تحلیل کے پابند ہیں، صدر کی جانب سے اسمبلیوں کی تحلیل نہ ہونے پر 48 گھنٹے بعد اسمبلیاں خودبخود تحلیل ہوجائیں گی، وزیر اعظم کل اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے نگران وزیر اعظم کے ناموں پر غور کریں گے۔

مزیدخبریں