ویب ڈیسک: بھارت میں بی جے پی کا مردہ قرار دیا گیا سیاسی رہنما آخری رسومات میں زندہ ہو گیا۔
ریاست ہریانہ کے شہر آگرہ میں حکمران پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی)کے مردہ قرار دیا گیا رہنما اپنی آخری رسومات کی تیاری کے دوران زندہ ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی کے سابق مقامی صدر مہیش بگھیل کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا تھا۔ وہ آگرہ کے اسپتال میں زیر علاج تھا جہاں طبیعت بگڑ جانے پر ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی تھی۔
مہیش بگھیل کے بھائی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے بی جے پی رہنما کو مردہ قرار دیتے ہوئے اس کی لاش گھر منتقل کرنے کا کہہ دیا تھا۔ڈاکٹروں کی جانب سے ہدایت ملنے پر ہم بھائی کو لاش کی طرح گھر لے آئے اور ان کی آخری رسومات کی تیاری شروع کر دی تھی۔ آخری رسومات سے کچھ دیر قبل مہیش کے جسم میں حرکت محسوس کی گئی، جب قریب سے دیکھا تو انہوں نے آنکھیں کھولی ہوئی تھیں۔
مہیش بگھیل کے بھائی نے کا مزید کہنا ہے کہ اس موقع پر فورا مہیش بگھیل کو ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق ان کے سینے میں انفیکشن ہے اور انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں، دوستوں اور اہلخانہ کی جانب سے ان کی صحت کے لیے دعائیں کی جارہی ہیں۔