چوری کے الزام پردکان مالک کا ملازم لڑکے پر بری طرح تشدد، فوٹیج حاصل کرلی گئی

9 Aug, 2023 | 09:00 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: چوری کے الزام پر مالک نے دکان پر ملازم لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تشدد کا واقعہ تھانہ اٹھارہ ہزاری کے علاقہ روڈوسلطان میں پیش آیا، جہاں دکان پیزا ورلڈ کے مالک نے ملازم لڑکے پر چوری کا الزام لگایا، مالک نے دکان پر ملازم لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکان مالک کو ملازم لڑکے پر تھپڑ اور مکوں کے ساتھ تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ تشدد کا شکار لڑکے کی عمر   سولہ سال بتائی گئی ہے۔ 

تشدد کے بعد بھی مکان مالک کی جانب سے لڑکے کے گھر والوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ دوسری جانب پولیس تھانہ اٹھارہ ہزاری واقعہ کا علم ہونے کے بعد بھی کاروائی سے گریزاں ہے۔ 

مزیدخبریں