اسرار خان : سروسز ہسپتال کے قریب ہاسٹل میں آگ بھڑک اٹھی۔
ریسکیو حکام کے مطابق سروسز ہسپتال کے گیٹ نمبر 4 کے قریب ہاسٹل میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کی چھت پر موجود 5 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ آگ بظاہر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔