عابد چودھری : غالب مارکیٹ میں معمولی تلخ کلامی پر ہمسائے نے تیز دھار آلے کے وار کر کے نوجوان کو قتل کردیا ۔
پولیس کے مطابق بیدیاں روڈ کا رہائشی محمد محبوب غالب مارکیٹ میں ملازمت کرتا تھا،جہاں جھگڑے کے دوران ملزم خالد نے طیش میں آکر تیز دھارآلے کے وار کر کے محبوب کو زخمی کر دیا ۔محبوب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا جبکہ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔