شوہر کو بڑا دھچکا ، بیوی عورت نہیں مرد نکلی

9 Aug, 2023 | 06:37 PM

ویب ڈیسک :مصر میں نوبیاہتا دلہا نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے کہ اس کی بیوی عورت نہیں بلکہ ایک مرد ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر کی شمالی کمشنری کے رہائشی نے پولیس کو بتایا کہ سسرال والوں نے اس کے ساتھ دھوکا کیا ہے۔ دو سال منگنی رہی لیکن کبھی اندازہ نہیں ہوا البتہ شادی کے بعد پتا چلا کہ بیوی کوئی عورت نہیں بلکہ مرد ہے۔

نوبیاہتا دلہا نے بتایا کہ میں اپنی بیوی کو ڈاکٹر کے پاس بھی لے کر جس نے تصدیق کی کہ میری بیوی زنانہ اور مردانہ دونوں خصوصیات کی حامل ہے۔مصری شخص نے اس پر سسرال والوں سے رابطہ کیا اور طلاق دینے کی بات کی جس پر سسرال والے جھگڑ پڑے اور معاملہ پولیس تک جا پہنچا۔سسرال والوں کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی پیدائش کے بعد سے 9 سال تک ایک لڑکے کے طور پر زندگی بسر کرتی رہی تھی لیکن پھر اس میں زنانہ خصوصیات ابھر آئیں۔

سسرال والوں کا اصرار تھا کہ یہ کوئی بڑا معاملہ نہیں، ایک معمولی سے آپریشن سے مسئلہ حال ہوجائے گا۔ تاہم شوہر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کے علاج سے بھی مسئلہ حل نہیں ہوا۔ادھر بیوی نے الزام عائد کیا کہ میرا شوہر جھوٹ بول کر میرے گھر والوں سے پیسے اینٹھنے چاہتا ہے۔ بیوی کا مزید کہنا تھا کہ وہ 9 برس کی تھی جب آپریشن کروایا تھا اور اب وہ مکمل طور پر ایک عورت ہے اور اپنا طبی معائنہ بھی کروانے کو تیار ہے۔

مزیدخبریں