ویب ڈیسک: ریلوے مسافروں کے انشورنس کور میں اضافہ کر دیا گیا.
تفصیلات کے مطابق کسی حادثہ کی صورت میں خدانخواستہ جان جانے کی صورت میں انشورنس کی رقم 15 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ کر دی گئی، جبکہ ڈس ایبلٹی کی صورت میں تین لاکھ روپے کا انشورنس کور ہو گا۔
پاکستان ریلوے اور سٹیٹ لائف کے مابین مسافروں کی انشورنس بارے معاہدہ طے پا گیا. چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلوے شاہد عزیز کا کہنا ہے کہ ریلوے مسافروں کا انشورنس کور بڑھا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ معاہدہ پر دستخط کے دوران وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ورچوئل طور پر شریک ہوئے۔ وفاقی وزیر نے ریلوے افسران کو نواب شاہ حادثہ میں جاں بحق افراد کے گھر جا کر ان کے لواحقین کی تصدیق کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد کی انشورنس کی رقم ان کے گھر جا کر ادا کی جائے۔ زخمی افراد کو بھی جلد از جلد انشورنس کی رقم ادا کی جائے۔