جمال الدین : نارنگ منڈی میں آٹھ افراد کو قتل کرنے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور کے ایم ایس سے ملزم کی ذہنی صحت سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔
تفصیلات کے مطابق آٹھ افراد کے قتل میں ملوث ملزم فیض رسول کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی۔عدالت نے انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور کے ایم ایس سے ملزم کی ذہنی صحت سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔ عدالت نے آٹھ افراد کے قتل میں ملوث ملزم کے نفسیاتی معائنہ کا حکم دے رکھا ہے۔
ملزم فیض رسول نے بغیر وجہ آٹھ افراد کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کر دیا تھا ۔عدالت نے مزید سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی۔ پراسیکیوشن نے کیس کا چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے۔ ملزم فیض رسول کو آٹھ افراد کے قتل میں گناہ گار قرار دیا گیا ہے۔