رشوت دیکرعہدہ لینے کا الزام، اینٹی کرپشن پنجاب دو وائس چانسلرز کیخلاف حرکت میں آگئی

9 Aug, 2023 | 05:37 PM

طیب مقبول : اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے کمالیہ یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر  کو طلب کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق انٹی کرپشن نے جھنگ یونیورسٹی کے سابق قائم مقام وئس چانسلر کوطلب کرلیا۔ پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید اور ڈاکٹر ممتاز کو سولہ اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔ 

واضح رہے کہ دونوں شخصیات کو 16 اگست کو لاہور ریجن ڈائریکٹوریٹ آفس طلب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اینٹی کرپشن نے پی یو ٹاون تھری میں اربوں کی کرپشن پر ڈاکٹر ساجد رشید کیخلاف ایف آئی آر بھی درج کر رکھی ہے۔ 

مزیدخبریں