سٹی 42: عالمی مارکیٹ میں سونا 1 ڈالر کمی سے 1926 ڈالر فی اونس کا ہوگیا .
ڈالر کے ساتھ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا۔ ایک تولہ سونا 1100 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 22 ہزار 200 روپےکا ہوگیا جبکہ دس گرام سونا 943 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 90 ہزار 501 روپے کا ہوگیا ۔ایک تولہ چاندی کی قیمت 2750 روپے پر برقرارہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونا میں 600 روپے کمی سے 2 لاکھ 21 ہزار 100 روپے کا ہوگیا تھا ۔