مسلسل اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی

9 Aug, 2023 | 05:04 PM

ویب ڈیسک: روپے کی قدر میں اضافہ ہونے لگا،انٹر بینک میں ڈالر  45 پیسے سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 287.91 روپے سے کم ہوکر 287.46 روپے پر بند ہوا۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے کمی سے 294.50 روپے کا ہوگیا، اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو 323 روپے پر مستحکم، برطانوی پاؤنڈ بھی 374 روپے پر برقرار رہا ۔ 
اوپن مارکیٹ میں اماراتی درہم 82 روپے 30 پیسے اور سعودی ریال  بھی 78.50 روپے پر برقرار رہا، 


مزیدخبریں