اسرار خان : شہر لاہور میں کار چھیننے اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران گن پوائنٹ پر 17 کاریں چھین لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران شہر لاہور کے مختلف علاقوں سے 301 کاریں چور لے اڑے۔ کار چھیننے کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 6 وارداتوں کے ساتھ سر فہرست رہا، صدر ڈویژن 5 وارداتوں کے ساتھ دوسرے، جبکہ سٹی ڈویژن تیسرے نمبر پر رہا۔ اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 2، کینٹ ڈویژن سے ایک کار گن پوائنٹ پر چھین لی گئی۔
دوسری جانب کار چوری کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 94 وارداتوں کے ساتھ سر فہرست رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن 73 کار چوری کی وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویژن 39 کار چوری کی وارداتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
واضح رہے کہ کینٹ ڈویژن میں 6 ماہ کے دوران 35 کاریں چوری ہوئیں، سٹی ڈویژن میں 31، سول لائنز ڈویژن میں 29 کاریں چور لے اڑے۔