ہزاروں بھرتیاں، دیہات کے متعلق انقلابی منصوبہ، متعدد نئے پروجیکٹس، پنجاب کابینہ کے اہم اجلاس کے فیصلے

9 Aug, 2023 | 04:20 PM

This browser does not support the video element.

دُرِ نایاب:   پنجاب کی حکومت نے  پنجاب کے دیہات میں صفائی ،سینی ٹیشن کا بڑا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ کابینہ نے دیہی یونین کونسلز میں صفائی ،سینی ٹیشن پروگرام کی منظوری دیدی۔ پروگرام کا افتتاح وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی 14 اگست کو کریں گے۔یہ فیصلہ  نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے22 ویں اجلاس میں بدھ کے روز لاہور میں کیا گیا۔ اجلاس میں متعدد اہم منصوبے شروع کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

نگراں وزیراعظم نے پروگرام کوکامیاب بنانے کیلئے موثر حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعلیٰ نے اس پروگرام کے لئے چھوٹے گھروں سے فیس کی وصولی کی تجویز مسترد کر دی۔

نگراں صوبائی کابینہ کے اجلاس میں میڈیکل ،ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے ٹیسٹ کے طریقہ کار کیلئے وزارتی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ ڈیرہ غازی خان میڈیکل کالج کے بورڈ آف مینجمنٹ کے قیام کی منظوری بھی دے دی گئی۔

نگراں کابینہ نے  راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی کا انتظام پی کے ایل آئی کے سپرد کرنیکا فیصلہ بھی کیا۔

نگراں وزیراعلیٰ کے پہلے اعلان کردہ فیصلے کے مطابق نگراں حکومت نے نرسوں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے 6 ہزار نرسوں کو بھرتی کرنے کی منظوری بھی دے دی۔
وزیر اعلی محسن نقوی کی نرسوں کی بھرتی کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں رواں مالی سال کیلئے داخلہ پالیسی کی منظوری گئی۔
لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی از سر نو تعمیر ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنیکی منظوری دی گئی۔

پنجاب ڈرگز رولز 2007 میں ترمیم کی منظوری بھی دی گئی۔
کابینہ نے گوجرانوالہ میں یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔ اس منصوبے کو رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔
چیف منسٹر ز ٹاسک فورس برائے جنگلات و جنگلی حیات کے قیام کی منظوری بھی دی گئی۔

نگراں کابینہ نے اس اجلاس میں جن دیگر اہم منصوبوں کی منظوری دی ان میں فیصل آباد شہر میں ڈرینج کے نظام کی بحالی کے پروگرام کی منظوری، پرانی سبزی منڈی فیصل آباد کی اراضی پر پبلک پارک کے قیام کی منظوری، موضع سیدوآنہ کو سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی حدود میں شامل کرنیکی منظوری، پنجاب فلم سنسر بورڈ کی از سر نو تشکیل کی منظوری،  19منصوبوں کیلئے 16 ارب 77 کروڑ فنڈز کے از سر نواجراء کی منظوری، ٹریننگ نظام میں بہتری کیلئے پولیس رولز 1934 میں ترمیم کی منظوری شامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب کابینہ کو دورہ ازبکستان کے بارے میں بریف کیا۔

محسن نقوی نے بتایا کہ ازبکستان سے سیڈ ڈویلپمنٹ کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

کابینہ کے اس اہم اجلاس میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی قانونی امور و نجی کاری کے چوتھے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔ سٹینڈنگ کمیٹی فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے 6 ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق،
کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی امن و امان کے 9 ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی،


اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران،چیف سیکرٹری، اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام  شریک ہوئے۔

مزیدخبریں