وزیر اعلی پنجاب جمعہ کو میٹرک کے پوزیشن ہولڈر طلبا میں انعامات تقسیم کریں گے

9 Aug, 2023 | 03:16 PM

قیصر کھوکھر : وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی جمعہ کو میٹرک کے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات سے ملیں گے ۔

نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی جمعہ کے روز فلیٹیز ہوٹل میں میٹرک کے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کے اعزاز میں منعقد ہونیوالی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ وزیراعلی محسن نقوی میٹرک کے پوزیشن ہولڈر بچوں کو انعامات بھی دیں گے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب پوزیشن ہولڈرز بچوں کے والدین سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعلی پنجاب پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات سے خطاب بھی کریں گے۔
 

مزیدخبریں