بسام سلطان :کمشنر لاہور محمد علی رندھا وا کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔14اگست کے حوالے سے شہر بھر کے تمام پروگراموں کا شیڈول شہریوں کیلئے بھی جاری کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔
اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ڈی آی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی۔ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، سی او ایم سی ایل سید علی عباس بخاری سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔کمشنر لاہور نے کہا 14اگست کو پی ایچ اے کے 4مقامات پر باقاعدہ کیمپس سے شہریوں کو فری پودے فراہم کریں گے۔
لاہور کے 43تجارتی مراکز کو روشنیوں سے آراستہ کیا جائیگا ۔13 اور 14اگست کی درمیانی رات 3 تا 4 مختلف مقامات پر آتشبازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا تمام سرکاری عمارتوں کو پرچموں او ر روشنیوں سے آراستہ کیا جارہا ہے۔لاہور کے20 مرکزی چوکوں میں جشن آزادی کے سلسلے میں رنگا رنگ تقریبات ہونگی۔ حضوری باغ میں جشن آزادی کی میگا تقریب ہوگی جس کیلئے انتظامات کیے جارہے ہیں۔