مانیٹرنگ ڈیسک: چین کے دارالحکومت میں شدید بارشوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 33 ہوگئی جب کہ 18 افراد اب بھی لاپتا ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بیجنگ میں ہونے والی ریکارڈ توڑ بارشوں میں مزید 33 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 18 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ بیجنگ کے میئر نے جمعے کے روز میڈیا کو بتایا تھا کہ چین میں ایک ماہ کے دوران بارشوں میں ہلاک اور لاپتا ہونے والوں کی تعداد 147 ہوگئی، بیجنگ میں مسلسل ہونے والی بارشوں میں انفراسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے, ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا اور کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہوگئی۔
چینی حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں میں ہلاک ہونے والوں میں ریسکیو اہلکار بھی شامل ہیں تاہم انھوں نے تعداد نہیں بتائی۔
واضح رہے کہ 2 اگست کو چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والی بارشوں سے 140 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا اور اس دن 22 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔