مانیٹرنگ ڈیسک: نیب لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے مونس الہیٰ کے سیکرٹری سہیل اصغر اعوان کو گرفتار کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سہیل اصغر اعوان پر سرکاری ٹھیکوں میں مبینہ کک بیکس وصول کرنے کا الزام ہے۔ احتساب عدالت نے سہیل اعوان کو 16 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
نیب کی جانب سے دائر 2 ارب روپے کے کرپشن کیس میں مونس الہیٰ کے سیکرٹری سہیل اعوان کو پرویز الہٰی اور دیگر کے ساتھ نامزد کیا گیا ہے۔