منگچر میں جوہان کراس کے قریب مسلح افراد نے دو سکیورٹی اہلکاروں کو شہید کر دیا

9 Aug, 2023 | 12:44 PM

ویب ڈیسک: قلات میں منگچر کے علاقے جوہان کراس کے قریب نامعلوم مسلح افراد  کی فائرنگ سے دو سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

  لیویز زرائع سیکورٹی اہلکار منگچر بازار سے سوداسلف لیکر موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد  نے انہیں گولیوں کا نشانہ بنایا۔
شہید اہلکاروں کا تعلق ایف سی سے بتایا جا رہا ہے۔ ان کی نعشیں آر ایچ سی سینٹر منگچر منتقل کردی گئی ہیں۔

فائرنگ کا یہ واقعہ منگل کی شام سات بجے ہوا۔  بتایا جاتا ہے کہ سیکورٹی اہلکار شیخ حاجی چیک پوسٹ پر تعینات تھے جو سودا سلف خریدنے جوہان کراس بازار منگچر آئے تھے۔

مزیدخبریں