بجلی صارفین کیلئے بری خبر

9 Aug, 2023 | 12:11 PM

Ansa Awais

( سٹی42)حکومت نے جاتے جاتے عوام پر ایک بار پھر بجلی گرا دی،بجلی کی قیمت میں 1روپے 81پیسے فی یونٹ اضافہ ،نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

  نوٹیفکیشن کے مطابق موجودہ اضافے کا اطلاق صرف اگست کے بلوں پر ہوگا،اس سے قبل مئی کے ایف سی اے کی مد میں 1 روپے 90 پیسے بجلی مہنگی کی گئی،جون کا ایف سی اے مئی کی نسبت صارفین سے 9 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائیگا،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن ،کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔

 ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے،سی پی پی اے نے1 روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی،اتھارٹی نے 26 جولائی کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

مزیدخبریں