(ویب ڈیسک)پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے بھی آخر کار سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
پی اے ٹی کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، میں نے اپنا فریضہ پورا کر دیا اب میں مطمئن ہوں،اپنا فریضہ ادا کر دیا ہے، میں نے 22 کروڑ عوام کو آوازیں دیں۔
Dr Tahir Qadri announces retirement from politics, says he tried to bring revolution through Dherna but didn’t work out.
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) August 8, 2023
(That failed revolution was sponsored by Gen (r) Zaheer Islam and Gen (r) Raheel Shareef as part of London Plan). pic.twitter.com/J4fwrgSDXT
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اتنا بتا دیا، اب میرا ضمیر مطمئن ہے، اب میں سیاست پر کوئی بیان نہیں دینا چاہتا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا فریضہ ادا کر دیا ، میں نے 22 کروڑ عوام کو آوازیں دیں، صدائیں دیں، اپنے کارکن شہید کرائے، ہمارا خون بہا، اسلام آباد میں 75 دن ہر روز آواز دی، کہ اگر آج نہیں اُٹھو گے تو کبھی اُٹھ نہیں سکو گے، تمہارے لئے دروازے بند ہوجائیں گے۔