جیل خانہ جات کی بھرتیاں، دوڑ ٹیسٹ میں دوامیدواروں نے دوستی کی مثال قائم کردی

9 Aug, 2023 | 12:14 AM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: سنٹرل جیل فیصل آباد میں جیل خانہ جات کی بھرتی کے دوران ہونے والے دوڑ ٹیسٹ میں دوامیدواروں نے دوستی کی مثال قائم کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق سنٹرل جیل فیصل آباد میں دو روز قبل بھرتیوں کے لیے دوڑ ٹیسٹ ہوئی۔ دونوں دوست وارڈن بھرتی ہونے کیلئے ٹیسٹ میں دوڑ لگارہے تھے، اسی دوران ہاشم نامی نوجوان کا دوست راشد دوڑ کے دوران تھک کر گرگیا، ہاشم نے دوست راشد کو کندھوں پر بٹھاکر دوڑ شروع کردی۔

جیل اہلکاروں نے دوست کو کندھوں پر اٹھاکر دوڑنے کا سین موبائل کیمرہ میں ریکارڈ کرلیا۔ دوست کو کندھے پر اٹھاکر بھاگنے کی ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

جیل حکام کی جانب سے دونوں دوستوں کو دوبارہ دوڑ ٹیسٹ دینے کا موقع دیا گیا، تاہم اگلے روز دوڑ ٹیسٹ کے دوران مقررہ وقت میں دوڑ مکمل نہ کرنے پر دونوں دوستوں فیل ہوگئے۔ 

واضح رہے کہ سنٹرل جیل فیصل آباد میں ساتویں گریڈ میں جیل وارڈن  کی بھرتیوں کے لیے ٹیسٹ ہوا تھا، جس  میں 140 سیٹیں ہیں۔ یہ ٹیسٹ تین اگست سے 7 اگست یعنی پانچ دن تک جارہا،  جو اب ختم ہوچکا ہے۔ 

مزیدخبریں