شادی کے 10 سال بعد خاتون کے ہاں 4  بچیوں کی پیدائش

9 Aug, 2022 | 07:01 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) شکار پور میں شادی کے 10 سال بعد خاتون کے ہاں ایک ساتھ 4  بچیوں کی پیدائش ہو گئی۔

 تفصیلات کے مطابق شکار پور کے نواحی گاؤں امروٹ شریف کی رہائشی خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا  جہاں کامیاب آپریشن کے بعد خاتون نے ایک ساتھ 4 بچیوں کو جنم دیا۔

 دوسری جانب ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ماں اور بچیوں کی صحت بالکل ٹھیک ہے تاہم انہیں نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

مزیدخبریں