عمران خان کی گرفتاری سےمتعلق تحریک انصاف کے رہنما کا بیان

9 Aug, 2022 | 05:59 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا بنی گالا جارہاہوں، اپنے لیڈر کی سیکیورٹی ہر حال میں یقینی بنائیں گے، تحریک انصاف کے رہنما افتخار درانی نے کہا  کل رات سےمنصوبہ بندی کی گئی کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے۔

تفصیلات کےمطابق شہباز گل کی گرفتاری کے بعد  وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا کہ اپنے لیڈر عمران خان کی سیکیورٹی ہر حال میں یقینی بنائیں گے، بنی گالا جارہاہوں،جس نے اداروں سےمتعلق ہرزاسرائی کی ہے، اس کےخلاف قانونی کارروائی کا کہہ دیا۔

وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے شہباز گل کی گرفتاری کی مذمت کی، کہا کہ شہباز گل کی گرفتاری انتہائی بہیمانہ طریقے سے کی گئی، شہباز گل کو گرفتار کرکے کوئی اچھی مثال قائم نہیں کی گئی ،اسلام آباد پولیس کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء افتخار درانی نے انکشاف کیا کہ کل رات سےمنصوبہ بندی کی گئی کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے،واضح رہے کہ عمران خان کے جانثار بنی گالہ کے چاروں اطراف میں موجود ہیں،ملک کو انتشار کی طرف دھکیلنے کے لئےایک گھناؤنا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس کا موقف بھی آیا جس میں کہا کہ بنی گالہ کی طرف کسی بھی قسم کاآپریشن نہیں کیاجارہاہے، عمران خان کی سیکیورٹی کے لئے پولیس کے76اہلکار تعینات ہیں،دوسرے صوبےسےنفری کی ضرورت پڑی توتحریری درخواست دیں گے۔

مزیدخبریں