(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گرفتاری کے بعد پنجاب حکومت بھی متحرک ہوگئی، مونس الہٰی نے کہا پنجاب پولیس کو تحفظ کےلئے بھیج رہے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو اسلام آباد کے علاقہ عمران خان چوک سے گرفتار کیا گیا، اس پر پنجاب حکومت کا ردعمل بھی سامنےآیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے وزیرِ اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے صاحبزادے اور مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی نے کہا کہ بنی گالہ کی جانب نقل وحرکت کی اطلاعات ہیں۔ اہم اعلان کرتے ہوئے کہناتھا کہ پنجاب پولیس کو تحفظ کےلئے بھیج رہے ہیں۔
Heard about some movement towards banigala. We are sending punjab police for protection .
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) August 9, 2022
قبل ازیں پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کی گرفتاری کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا،اجلاس میں شہباز گل کی غیر قانونی گرفتاری سے پیدا صورتحال پر غور ہوگا، عمران خان نے کہا کہ سارے ہتھکنڈے بیرونی سازش سے آئی حکومت قبول کرنے کے لیے ہیں،سیاسی ورکرزکےساتھ دشمنوں جیسے سلوک کیا جارہاہے،کیا جمہوریت میں ایسے شرمناک اقدامات ہوسکتےہیں، شہبازگل کو گرفتار نہیں اغوا کیاگیا۔